Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی پی ٹی آئی حماد اظہر پر اعتماد اور مکمل حمایت کرتے ہیں،عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی حماد اظہر پر اعتماد اور مکمل حمایت کرتے ہیں،عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی حماد اظہر پر اعتماد اور مکمل حمایت کرتے ہیں، عمر ایوب
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی حماد اظہر پر اعتماد اور مکمل حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ حماد اظہر جنرل سیکرٹری پنجاب/قائم مقام صدر پنجاب کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں وزیراعظم عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی جس میں شبلی فراز صاحب اور میں نے شرکت کی، خان صاحب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ حماد اظہر پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ وہ جنرل سیکرٹری پنجاب/قائم مقام صدر پنجاب کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب نے مزید زور دیا کہ انہوں نے آج پہلے میڈیا پر واضح کر دیا تھا کہ روپوش قیادت کو روپوش رہنا چاہیے جن میں حماد اظہر بھی شامل ہیں، کیونکہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ انہیں جبری طور پر لاپتہ افراد نہیں بنایا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481