اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رزمک بازار، دھماکے میں شہید چاروں افراد کی تدفین

رزمک بازار، دھماکے میں شہید چاروں افراد کی تدفین

رزمک بازار، دھماکے میں شہید چاروں افراد کی تدفین
قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک بازار میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں شہید چاروں افراد کی تدفین کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رزمک بازار میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے 17 افراد رزمک، میران شاہ اور بنوں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رزمک بازار میں دھماکا ہوا تھا۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے رزمک بازار میں موٹر سائیکل میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481