اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی سے دنوں میں معاملات درست نہیں ہوسکتے، فضل الرحمان

پی ٹی آئی سے دنوں میں معاملات درست نہیں ہوسکتے، فضل الرحمان

پی ٹی آئی سے دنوں میں معاملات درست نہیں ہوسکتے، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان لاہور میں سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے۔

جے یو آئی سربراہ نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری شافع حسین سے ملاقات کی، ملک میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت 5 سال پورے کرے گی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، تحریک انصاف سے بات چیت چل رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 12 سال ہماری مخالفت رہی، دنوں کے اندر معاملات درست نہیں ہوسکتے۔

جے یو آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارے بزرگ اور دوست ہیں، جن کی عیادت کےلیے آئے تھے۔

چوہدری شجاعت حسین نے سپریم کورٹ فیصلے کی خوشی میں حلوہ کھلایا اور مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ چوہدری ظہور الہٰی کے دور میں مولانا مفتی محمود کے ساتھ گہرے مراسم تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، یہ سلسلہ قائم ہے اور قائم رہے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481