اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چترال سے کراچی تک تاجروں کی ہڑتال کامیاب ہوگی،امیر جماعت اسلامی

چترال سے کراچی تک تاجروں کی ہڑتال کامیاب ہوگی،امیر جماعت اسلامی

چترال سے کراچی تک تاجروں کی ہڑتال کامیاب ہوگی، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کے حوالے سے بیان میں کہا کہ بدھ کو چترال سے کراچی تک کامیاب ہڑتال ہوگی اور یقین ہے تاجر تنظیمیں اتحاد کا مظاہرہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر دوست کے نام پر تاجر دشمن اسکیمیں متعارف کرا رہی ہے، یقین ہے کوئی تاجر تنظیم اپنی کمیونٹی اور عوام کے مفاد کے خلاف حکومتی جھانسے میں نہیں آئے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تاجروں سے اپیل کرتا ہوں وہی کام کریں جو ملک و قوم کے حق میں ہے، حکمران اپنی مراعات چھوڑنے کو تیار نہیں لہٰذا ہم ان کی بڑی گاڑیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام حکمرانوں کے مفت بجلی اور عیاشیوں کے خرچے مزید اٹھانے کو تیار نہیں، تاجر ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن مارکیٹوں کی بنیاد پر ٹیکسوں کا تعین انہیں منظور نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، حکمران طبقہ اپنے خرچے کم کرے اور آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں تو تاجروں اور عوام کو خودبخود ریلیف ملے گا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کل کی ہڑتال ایک دن کی کوشش ہے، حکومت کو مجبور کریں گے اور اسے پیچھے ہٹنا پڑے گا اور کل ہی تاجروں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481