اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،ایاز صادق

ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،ایاز صادق

ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

 

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ختم نبوت سے متعلق کیس میں پارلیمان، علماء اور دیگر کے مثبت کردار کی تعریف کی گئی۔

 

اعلامیہ کے مطابق ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے سے متعلق بات چیت ہوئی، قومی اسمبلی کا مورخہ 26 اگست سے شروع ہونے والے اجلاس کا دورانیہ دو ہفتے رکھنے کی تجویز دی گئی۔ ضرورت پڑنے پر قومی اسمبلی کے نویں اجلاس کے دورانیے میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔

 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے بدھ یا جمعرات کو طلب کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی، اس سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں۔

 

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  ممبران قومی اسمبلی نوید قمر، شیخ آفتاب، شہلا رضا، طارق فضل چوہدری، اعجاز جاکھرانی شریک تھے۔

 

ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں نزہت صادق، خالد حسین مگسی، نور عالم خان، شگفتہ جمانی، گوہر علی خان، عامر ڈوگر، سید امین الحق، علی محمد خان، زرتاج گل، سید حفیظ الدین بھی شریک تھے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481