اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت اور یوٹیلیٹی اسٹورز یونین میں کچھ معاملات پر ڈیڈلاک برقرار

حکومت اور یوٹیلیٹی اسٹورز یونین میں کچھ معاملات پر ڈیڈلاک برقرار

حکومت اور یوٹیلیٹی اسٹورز یونین میں کچھ معاملات پر ڈیڈلاک برقرار

یوٹیلیٹی اسٹورز یونین کے وفد کی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم سے ملاقات ہوئی، اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں کچھ معاملات پر ڈیڈلاک برقرار رہا۔

ذرائع کے مطابق سیف انجم سے ملاقات پیش کیے گئے یویٹلیٹی اسٹورز یونین کے مطالبات آج وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز یونین اور سیکریٹری کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ ہوگا۔

صدر نیشنل ورکرز یٹیلیٹی اسٹورز انور زیب نے کہا کہ سبسڈی نہیں بھی ملتی پھر بھی ہم ادارہ احسن طریقے سے چلاسکتے ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز وفاقی بجٹ پر بوجھ نہیں ہے، حکومت اس کی بندش کا فیصلہ فوری واپس لے۔

انور زیب نے یہ بھی کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن حکومت سے کوئی فنڈز نہیں لیتی تمام اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو سالانہ اربوں روپے کے ٹیکسز جمع کرتے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پچھلے 53 سال سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481