اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کم کاربن والا انرجی اسٹوریج سروس پراجیکٹ لانچ کردیا گیا

8f3ed585 d0b4 48d1 aac8 33d6d9a6e6e9

پاکستان نےترقی کے راستے پر ایک اور سنگ مِیل عبور کرتے ہوئےپہلی بار اپنا کم کاربن والا انرجی اسٹوریج سروس پراجیکٹ لانچ کردیاہے. اس سلسلے میں اسلام آباد میں ٹیلی نار پاکستان، بینک آف پنجاب اور سعودی-پاک انویسٹمنٹ کمپنی کے اشتراک اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تعاون سے برلنز گروپ کے زیر اہتمام افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹیلی کام کے شعبے میں ماحولیاتی استحکام اور تکنیکی ترقی کے لیے ملک کے عزم کو اجاگر کیاگیا۔

تقریب میں سعودی عرب کے نائب وزیر برائے سیاحت عزت مآب ماجد مسفر جے الغامدی، سعودی پاک انویسٹمنٹ بینک کے چیئرمین جناب سلطان عبدالرؤف، سعودی سفارتخانے کے کمرشل اتاشی جناب مبشر الشہری اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے علاوہ وزیر مملکت اور ڈیجیٹل میڈیا پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون نے ESaaS پروجیکٹ کو ماحولیاتی استحکام اور مالیاتی اختراع دونوں میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر سراہا۔ انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پرکشش کاروباری ترغیبات کے ساتھ پاکستان کے قائدانہ کردار کیلیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے اہم کردار پر زور دیا۔9047cf01 d06d 4ff1 b66d 221e1f04cfa8

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم  نے کہا کے موحولیاتی استحکام کی جانب یہ ایک اہم اقدام ہے اور اس پروجیکٹ کےذریعے ٹیلی کام سیکٹر میں جدید طرز پر بہتری کا امکان ہے. کاربن کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ایک تیکنیکی سنگ میل بھی ہے. رومینہ عالم نے مزید کہا کہ یہ ماڈل پروجیکٹ ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کوبہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اہم موحالیاتی اہداف بھی حاصل کیے جائیں گے. کو فاؤنڈر اور برلنز گروپ کے سی ای او بلال قریشی نے کہا کہ یہ منصوبہ ٹیلی کام سیکٹر میں جدت اور ترقی کے نئے دروازے کھولے گا. پہلے مرحلے میں 21 ملین لیٹر ڈیزل کی کھپت کرے گا جس کے ذریعے پانچ سو کروڑ روپے کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلی میں بہتری پیدا ہوگی.

اس موقع پرٹیلی نار پاکستان کے سی ای او خرم اشفاق نے پائیدار نیٹ ورک کی تبدیلی کی طرف رہنمائی کرنے میں پروجیکٹ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ سعودی.پاک انویسٹمنٹ کمپنی کے چیئرمین سلطان عبدالرؤف اور بینک آف پنجاب کے گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ فرید خان نے برلنز گروپ کے پروجیکٹ کے مالیاتی ڈھانچے اور فنانس کی اہم اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر، انفرالیکٹرک کی شریک بانی محترمہ عائلہ مجید نے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا اور پاکستان کے پائیدار توانائی کے روشن مستقبل کو اُمید افزا قرار دیا.

 

Pakistan’s First Low-Carbon Energy Storage as a Service Project Launched,

 

 

پاکستان کا پہلا کم کاربن انرجی سٹوریج پروجیکٹ شروع,Pakistan's First Low-Carbon Energy Storage Project Launched

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481