اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زرداری نے مولانا سے دو تہائی اکثریت کے لیے ملاقات کی ہے، محمود اچکزئی

زرداری نے مولانا سے دو تہائی اکثریت کے لیے ملاقات کی ہے، محمود اچکزئی

زرداری نے مولانا سے دو تہائی اکثریت کے لیے ملاقات کی ہے، محمود اچکزئی

مردان پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے دعویٰ کیا کہ زرداری نے مولانا سے دو تہائی اکثریت کے لیے ملاقات کی ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بھی چندے کے نام پر رشوت لے رہی ہیں۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں حق حکمرانی سب سے بڑا مسئلہ ہے، انتخابات میں ملک بھر میں پی ٹی آئی جیت چکی ہے اور حکمرانی بھی اس کا حق ہے۔

سینیئر سیاستدان نے نو مئی کے حوالے سے کہا کہ صرف 9 مٸی کی نہیں دوسرے معاملات کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں آئین کی حکمرانی ہوتی تو پاکستان نہ ٹوٹتا،بھٹو کو پھانسی نہ ہوتی اور نہ ہی بینظیر قتل ہوتی۔

محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈوب رہا ہے، پاکستان کے تمام مسائل اندرونی ہیں اور ہم بھیڑیوں کی طرح ملک کو نوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والی تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق دیے جائیں، ہم خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ فوج اور ایجنسیوں کے بغیر ملک نہیں چلتا، پاکستان چلانے کیلیے آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سر چشمہ تسلیم کرنا ہوگا۔

محمود اچکزئی نے انکشاف کیا کہ ماضی میں نوازشریف نے وزارت کی پیش کش کی تھی مگر میں نے انکار کردیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481