اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کہوٹہ حادثے سے متعلق بڑی خبر آگئی!

کہوٹہ حادثے سے متعلق بڑی خبر آگئی!

کہوٹہ حادثے سے متعلق بڑی خبر آگئی!

کہوٹہ حادثے سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے کہا کہ 24 افراد عرس کے سلسلہ میں کشمیر جا رہے تھے۔

کہوٹہ حادثے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے کہا کہ حادثے کی جگہ سے 23 افراد کی لاشیں ملیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاں بحق افراد کا تعلق آزاد کشمیر، ایبٹ آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ جاں بحق 23 افراد کی شناخت ہوچکی ہے، ان میں سے 17 افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے کہا کہ حادثے کی وجہ گاڑی کی بریکوں کا کام نہ کرنا تھا۔

دوسری جانب کہوٹہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی فہرست جاری کردی گئی۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال نے جاں بحق افراد کی فہرست جاری کردی۔ جاں بحق افراد کا تعلق، کہوٹہ، راولپنڈی اور آزاد کشمیر سے ہے۔ آزاد کشمیر پولیس بھی کہوٹہ اسپتال پہنچ گئی۔

جاں بحق افراد میں چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ جاں بحق افراد میں 9 کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 29 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481