اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کچےمیں مغوی سپاہی احمد نواز ڈاکوؤں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب

کچے کے ڈاکوؤں نے لاپتا اہلکار کی ویڈیو جاری کردی

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کچے میں آپریشن کے بعدمغوی سپاہی احمد نوازکو ڈاکوؤں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گزشتہ روز رحیم یارخان کے دورے کے موقع پر مغوی سپاہی کی بازیابی کے احکامات دئیے تھے۔ کچے کے ڈاکو دو روز قبل ماچھکہ سے سپاہی احمد نوازکو اغوا کرکے ساتھ لے گئے تھے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل سمیت پولیس افسران اور عملے کو شاباش دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سپاہی احمد نوازاور اس کے اہل خانہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ سپاہی احمد نوازکی بحفاظت بازیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ڈاکوؤں کا صفایا حکومت کی اولین ذمہ داری اور فرض ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481