اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کے چار حملے ناکام بنادیئے

ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان کی حدود سمیت خیبرپختونخوا سے ملحقہ سرحد پر دہشت گردوں کے چار حملے ناکام بنادیئے اور جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈیرہ غازی خان تونسہ شریف میں دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی جس اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کر کے ناکام بنادیا۔دہشت گردوں نے حملے میں ہینڈ گرنیڈ اور دیگر جدید ہتھیار استعمال کیے تاہم اہلکاروں نے حملے روک کر اُن کے عزائم کو بھی خاک میں ملا دیا۔پولیس سے مقابلے میں دو خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلہ میں ایس ایچ او تھانہ وہوا صادق برمانی، پولیس اہلکار مضمر نذیر فائر لگنے سے زخمی ہوئے۔

خطرات کے پیش نظر پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر موجود چیک پوسٹس ہائی الرٹ تھیں، دہشت گرد پنجاب کے اندر کسی تھانہ یا دیگر حساس مقام پر کارروائی کرنا چاہتے تھے۔پولیس کے مطابق انٹیلیی جنس اداروں کی جانب سے پنجاب میں دہشتگردوں کے داخلہ کی اطلاع موصول ہوئی تھی، ایس ایچ او نے ٹیم کے ہمراہ ان  دہشتگردوں کا تعاقب کیا، پولیس کو سامنے دیکھ کر موٹر سائیکل سوار دہشتگرد ہینڈ گرنیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ سے پولیس پر حملہ آور ہوئے، بلٹ پروف گاڑی، ہیلمٹ اور جیکٹس سے لیس پولیس کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی جبکہ دیگر نفری اور ایلیٹ فورس کی بیک اپ ٹیمیں بھی فوری موقع پر پہنچیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ’شدید مقابلہ کے بعد دونوں  دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ہینڈ گرنیڈ اور فائرنگ سے بلٹ پروف گاڑی کو بھی نقصان پہنچا‘۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور ڈی پی او سید علی فوری موقع پر پہنچے اور زخمی اہلکاروں کی اسپتال جاکر عیادت بھی کی۔

 

Punjab Police thwarted four terrorist attacks،پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کے چار حملے ناکام بنادیئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481