اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فاروق ستار کی تقریر کے دوران ’متنازع نعرہ‘ لگتے لگتے رہ گیا

فاروق ستار کی تقریر کے دوران ’متنازع نعرہ‘ لگتے لگتے رہ گیا

فاروق ستار کی تقریر کے دوران ’متنازع نعرہ‘ لگتے لگتے رہ گیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار اُس وقت ہکا بکا رہ گئے جب کراچی میں اُن کے خطاب کے دوران ’جئے متحدہ‘ کے بجائے ایک متنازع نعرہ لگ گیا۔
جس پر فاروق ستار پہلے جھینپے، پھر کھسیا کر مسکرائے اور آخر میں صحافیوں سے درخواست کی کہ گھر کی بات گھر ہی میں رہے، باہر نہ جائے۔ مگر بات نکلی تو نکل کر میڈیا تک آگئی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے عباسی شہید اسپتال میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کا ملک کے ریوینیو میں 60 فیصد سے زائد حصہ ہے، کوٹہ سسٹم کراچی، حیدرآباد اور سکھر کو دیوار سے لگانے کے لیے ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ نے موقع دیا تو ہم نے عباسی شہید اسپتال کو بہترین اسپتال بنانا ہے، سب سے پہلی ایم آر آئی مشین عباسی شہید اسپتال میں ہم اپنے دور میں لائے تھے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481