اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان پہنچادی گئیں

ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان پہنچادی گئیں

ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان پہنچادی گئیں
ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں لے کر ایئر فورس کا سی 130 طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایران سے طیارہ میتیں اور زخمیوں کو لے کر وطن پہنچا ہے۔

ایمبولینسوں کے ذریعے میتیں آبائی علاقوں میں روانہ کی جائیں گی، زخمیوں کو ایئر ایمبولینس میں کراچی منتقل کیا جائے گا۔

پاکستان سے ایران روانہ ہونے والی زائرین کی بس کو 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 51 افراد سوار تھے، حادثے میں 28 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے، 14 زائرین کی حالت تشویشناک ہے، زائرین میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔

اس سے قبل سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ بس حادثے کے شہداء کی میتیں ایران سے پاکستان روانہ کردی گئیں، میتیں لے کر آنے والے سی 130 جہاز نے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے اڑان بھری تھی۔

زائرین کی میتوں کی وطن روانگی سے قبل یزد ہوائی اڈے پر تعزیتی تقریب بھی ہوئی تھی، تقریب میں یزد کے گورنر، مقامی حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایران حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

شہداء کے ورثاء کو 50، 50 لاکھ اور زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481