اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سواتی اور گوہر کو بلاکر جلسہ ملتوی کیا،ایک اور 9مئی نہیں چاہتا تھا، عمرا ن خان

سواتی اور گوہر کو بلاکر جلسہ ملتوی کیا،ایک اور 9مئی نہیں چاہتا تھا، عمرا ن خان

سواتی اور گوہر کو بلاکر جلسہ ملتوی کیا،ایک اور 9مئی نہیں چاہتا تھا، عمرا ن خان

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں معلومات دی گئی تھیں کہ اسلام آباد میں دینی جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں جس پر انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔

 

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر کو بلا کر ملاقات کی اور جلسہ ملتوی کیا، اگر ایسا نہیں کرتے تو خدشہ تھا ایک اور نیا 9 مئی بنا کر پی ٹی آئی کے گلے ڈال دیا جاتا۔

 

 

پی ٹی آئی بانی چیئرمین نے کہا کہ حکومت ایک طرف چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی پلاننگ کر رہی ہے اور دوسری جانب عدالت میں سنیارٹی کو متاثر کرنے کی پلاننگ کی جارہی ہے۔

 

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو جب خدشہ ہوتا ہے ہماری اسٹیبلشمنٹ سے بات ہو رہی ہے تو انہیں 9 مئی یاد آتا ہے۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں اسی لیے فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کررہے ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481