اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کچے کے ڈاکوؤں کا سرغنہ بشیر شر مارا گیا، پانچ ساتھی شدید زخمی

b23cac9f 1f2a 4b4e 8b11 8e5c59c5f740

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے برق رفتار ایکشن لیتے ہوئے رحیم یار خان کچے میں راکٹ حملے میں ملوث گینگ کو جالیا-پولیس ٹیم کی کاررؤائی سے سرغنہ بدنام زمانہ ڈاکوبشیر شر مارا گیا –

ڈاکو بشیر شر کے پانچ ساتھی بری طرح زخمی ہوگئے-زخمی ڈاکوؤں میں ثناء اللہ شر، گدا علی، کملو شر، رمضان شر اور گدی شامل ہیں -پولیس کے جوابی آپریشن میں مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں -رحیم یار خان کچے میں گزشتہ رات سے پولیس ایکشن جاری ہے-آخری قاتل تک پیچھا کرنے کا عزم ہے-

وزیراعلی مریم نواز شریف نے بشیر شر کو جہنم واصل کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اورکہاکہ کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا عزم پورا کرینگے۔وزیراعلی نے کہاکہ پولیس شہدا کی قربانی نہیں بھول سکتے۔

 

Bashir Shar, gang leader of the Kache dacoits,killed,کچے کے ڈاکوؤں کا سرغنہ بشیر شر مارا گیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481