اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دہشت گرد کیخلاف آپریشن عزم استحکام کے لیے 20ارب روپے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے جبکہ مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک منصوبے کے سیکیورٹی چارجز کی مد میں 1ارب 95 کروڑ روپے کی منظوری دے دی، ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کے لیے رقم ایف سی بلوچستان کو ادا کی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ کے ساتتھ ساتھ ایف سی ہیڈ کوارٹر نارتھ کے لیے 27 کروڑ 62 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو چینی برآمد کرنے پر ایڈوانس میں بینکنگ چینل سے رقوم منگوانا ہوں گی۔
صرف گنے کے کسانوں کو واجبات ادا کرنے والی ملز ہی چینی برآمد کر سکیں گی جبکہ چینی کی 145 روپے فی کلو ریٹیل پرائس برقرار رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی۔ریٹیل پرائس 145 روپے فی کلو پر برقرار رکھنے کی شرط ختم کیے جانے کے بعد ملک میں چینی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
grant of 20 billion approved for Operation Azm e Istehkam,آپریشن عزم استحکام کیلئے 20ارب کی گرانٹ منظور
