اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا اجازت نامہ منسوخ

پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا اجازت نامہ منسوخ

پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا اجازت نامہ منسوخ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل کے اسلام آباد جلسے کا اجازت نامہ (این او سی) منسوخ کردیا گیا۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے جلسے کا این او سی منسوخ کیا ہے اور کہا کہ چند دن قبل بھی مظاہرین سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان حالات میں اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے این او سی کی منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس کے سبب سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں ہے، شدید سیکیورٹی تحفظات ہیں، ایسے میں جلسے کے ہجوم کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481