اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب بھر میں3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

پنجاب بھر میں3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

پاکستان تحریک انصاف نے کل ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے تو دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی ہے ، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے ، پابندی کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا، انہوں نے بتایا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق موجودہ حالات میں سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، ترجمان نے بتایا کہ عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے کیا گیا ہے اور پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481