اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ کارساز کی ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دی گئی

000cae5c c5f8 40cb 8022 16480d3df1ca

سانحہ کارساز کی ملزمہ نتاشا علی کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ کو ذہنی مریضہ قرار دے کر جناح ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم اس کے خاندان کی جانب سے ذہنی مریضہ ہونے کی شواہد یا ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکا۔
بدھ کو عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

8b13e406 57b9 4cf6 8f97 04042defc242
ملزمہ نتاشا کو سٹی کورٹ میں واقع عدالت میں پیش کیا گیا تھا پولیس نے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں شامل دفعات قابل ضمانت ہیں تاہم تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ 322 کا اضافہ کیا گیا ہے جو ناقابل ضمانت ہے۔اس کے علاوہ متوفیان کے لواحقین کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ پتہ لگایا جائے کہ ملزمہ نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا جس کے باعث اس نے دو افراد کی جان لی۔
عدالت نے ملزمہ سے مختصر سوال جواب کیا جس پر اس نے بتایا کہ اس پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔
قبل ازیں ملزمہ نتاشا کو جنا ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔
جناح ہسپتال کے نفسیاتی وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال کے مطابق 19 اگست کو جب ملزمہ کو ہسپتال لایا گیا تھا تو بظاہر اس کی حالت ٹھیک نہیں تھی، اس کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی مریضہ ہے لیکن اس حوالے سے وہ کوئی سابقہ ریکارڈ پیش نہیں کر سکے ڈاکٹر کے مطابق ملزمہ کی دماغی حالت بالکل ٹھیک ہے اور اس کے خودکشی کرنے کے امکانات نہیں ہیں۔

The accused of Karsaz tragedy sent to jail on judicial remand,سانحہ کارساز کی ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481