اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم شہباز شریف سے میٹا وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے میٹا وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے میٹا کے 5رکنی وفد کی ملاقات,وفد کی قیادت میٹا (Meta) کے نائب صدر برائے ایشیاء پیسیفک سائمن ملنر (Simon Milner)کر رہے تھے.
اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں میں بے پناہ استعداد موجود ہے ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا ہے ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے میٹا کی مہارت سے استفادہ حاصل کیا جائے گا ،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو میٹا کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ۔

میٹا کے وفد نے وزیراعظم کو پاکستان اور ایشیاء پیسیفک میں اپنی سروسز کے بارے آگاہ کیا ،میٹا وفد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میٹا نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ریجن میں پہلا مقابلہ پاکستان میں منعقد کروایا ،دونوں اطراف کا پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں کی ترقی و ترویج کے حوالے سے مل کے کام کرنے کا اعادہ ،اجلاس میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان ، تانیہ اودروس اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481