اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید سے ملاقات کا اعتراف کر لیا

ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید سے ملاقات کا اعتراف کر لیا

ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید سے ملاقات کا اعتراف کر لیا

حکومتی وزراء کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب کا نثار کا گٹھ جوڑ تھا اور آنے والے دنوں میں احتساب کا دائرہ کار بڑھے گا۔

اس حوالے سے ثاقب نثار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے حوالے سے جو بھی باتیں ہو رہی ہیں وہ ’بالکل بکواس ہیں‘۔ میرا نو مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں بنتا،اینکر پرسن نے جب ان سے فیض حمید کے ساتھ تعلق کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید ان کی بہت عزت کیا کرتے تھے، وہ تابعدار رہے ہیں،صحافی نے سوال کیا کہ کیا ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا فیض حمید سے کوئی رابطہ رہا؟

اس سوال پر ثاقب نثار نے کہا کہ جب وہ 2022 میں گرمیوں کی چھٹیوں میں سوات اپنی فیملی کے ساتھ گھومنے گئے تھے تب فیض حمید نے ان کا کال کرکے کہا تھا کہ آپ ہمارے علاقے میں آئے ہوئے ہیں تو ہمارے ساتھ پشاور یں کھانا کھائیں، جس کے بعد وہ اپنے پورے خاندان سمیت سوات سے واپسی پر پشاور گئے جہاں فیض حمید نے انہیں کھانے پر مدعو کیا تھا،اپنی وطن واپسی سے متعلق ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ وہ چھ یا سات ستمبر کو واپس آئیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481