اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

باپ بیٹی کی حادثاتی موت ۔خاندان دیت کے عوض صلح پر آمادہ ؟

e3ca920a 6149 468a baa4 36757f2ad577 1

 

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں کارساز حادثے کی ذمہ دار نتاشا علی کی فیملی نے جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کے خاندان کو صلح پر آمادہ کر لیا ہے اور اس کے عوض دونوں مرحومین کی دیت کے طور پر دو دو کروڑ روپے دیے جائیں گے۔اسی طرح زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے 50 لاکھ روپے دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔تاہم اس حوالے سے دونوں فریقوں کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا جو ممکنہ طور پر قانونی دستاویزات مکمل ہونے پر جاری کیا جائیں گی تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے ہے اب تک صلح کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی کیونکہ فی الوقت متاثرہ خاندان کے لوگ شدید صدمے کی کیفیت میں ہیں,البتہ عین ممکن ہے کہ مذکورہ پیشکش کی گئی ہواور اس پر غور جاری ہو.

واضح رہے کہ گل احمد پاور انرجی گروپ کے مالک دانش اقبال کی اہلیہ نتاشا علی کو حادثے کے بعد عوام نے فرار ہوتے ہوئے موقع پر پکڑ لیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ بعد ازاں عدالت سے ان کا ایک روزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے تاہم وکیل صفائی کی جانب سے نتاشا علی کو نفسیاتی مریضہ قرار دینے کی بنیاد پر انہیں لاک اپ یا جیل کے بجائے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس دوران ملزمہ کی فیملی کے لوگ متاثرہ خاندان کے ساتھ صلح کے لیے بھاگ دوڑ میں مصروف رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کوششیں رنگ لا چکی ہیں اور دونوں فریقوں کے درمیان معاملات تقریباً طے پا گئے ہیں جس کے تحت متوفیہ آمنہ اور ان کے والد عمران کی موت پر دیت کے طور پر دو دو کروڑ روپے دیے جائیں گے جبکہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے 50 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ تاحال اس حوالے سے دونوں فریقوں کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ۔

 

Karsaz accident.Family willing to reconcile?باپ بیٹی کی حادثاتی موت ۔خاندان دیت کے عوض صلح پر آمادہ ؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481