اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جے یو آئی کا کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا فیصلہ

جے یو آئی کا کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا فیصلہ

جے یو آئی کا کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کے تجربے اچھے نہیں رہے، ہم مزید نہ کسی کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں اور نہ خود ہونا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے اب اپنے داخلی معاملات کو سنجیدگی سے لیا ہے، اپوزیشن کا کردار پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی ادا کریں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ایشو ٹو ایشو دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481