اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد دہشت گردی فورس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481