اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

14 روپے فی یونٹ ریلیف، بجلی کمپنیوں کو باضابطہ خطوط بجھوا دئیے گئے

14 روپے فی یونٹ ریلیف، بجلی کمپنیوں کو باضابطہ خطوط بجھوا دئیے گئے

لاہور،پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے بجلی کمپنیوں کو باضابطہ خطوط بجھوا دئیے گئے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 5 بجلی کمپنیوں کو خطوط بھجوائے گئے ہیں۔ سیکرٹری توانائی پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف نے اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی ڈسکوز کو خطوط بھجوائے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے لکھے گئے خط میں 14 روپے فی یونٹ کمی کے حکومتی پیکیج کی رقم سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ آئیسکو، میپکو،گیپکو، فیسکو، لیسکو 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے شہریوں کے بجلی بلوں میں کمی کریں گی۔ بجلی کی اصل لاگت اور ریلیف کے درمیان رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔ بجلی کمپنیوں کی جانب سے تقاضے پر پنجاب حکومت مطلوبہ رقم ڈسکوز کو منتقل کر دے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے ہمراہ 16 اگست کو 14 روپے فی یونٹ بجلی میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب اور اسلام آباد کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پنجاب حکومت 45 ارب روپے اپنے وسائل سے فراہم کرے گی۔ ریلیف پیکیج کے تحت اگست اور ستمبر کے دو ماہ میں 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481