اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا

حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا

 

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بدقسمتی سے میری عمران خان صاحب تک رسائی نہیں ہے،میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نا ہی کوئی ڈیل کی اس لیے میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا،پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے شامل تھی اور نا ہی رضامندی،ان میں اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ اور عمران خان تک محدود رسائی اور یک طرفہ معلومات پہنچائی گئیں ، کافی عرصے سے لابنگ جاری تھی کی لاہور کے صدر چودھری اصغر کو بدلا جائے۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھاکہ آج وہ کامیاب ہو گئے اور خان صاحب کو غلط حقائق دے کر ہدایت حاصل کر لی،چودھری اصغر کا قصور یہ ہے کے وہ دو ماہ قید میں رہے، فارم 45 پر نوازشریف کے حلقے سے الیکشن جیتے اور 3 ماہ پہلے وہ لاہور کے صدر منتخب ہوئے،میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں،عمران خان کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا انشاللہ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481