اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی لاہور کے صدر اور جنرل سیکریٹری پارٹی عہدوں سے مستعفی

پی ٹی آئی لاہور کے صدر اور جنرل سیکریٹری پارٹی عہدوں سے مستعفی

پی ٹی آئی لاہور کے صدر اور جنرل سیکریٹری پارٹی عہدوں سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے بعد مزید 2 رہنماؤں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما چوہدری اصغر گجر نے تحریک انصاف لاہور کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا، جبکہ پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری حافظ ذیشان رشید بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

چوہدری اصغر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جدوجہد میں ساتھ دینے پر کارکنوں کا مشکور ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ امید ہے آنے والا صدر مجھ سے بھی بہتر جدوجہد کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حماد اظہر نے صدر پی ٹی آئی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

اپنے بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے، پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو میری رائے شامل تھی اور نہ ہی رضا مندی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481