اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈاکٹر تحسین بی بی نےچھٹی تصنیف فیصل کریم کنڈی کو پیش کردی

ڈاکٹر تحسین بی بی نےتصورات اقبال فیصل کریم کنڈی کو پیش کردی

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) خیبرپختونخواہ کی کم عمر ترین خاتون پی ایچ ڈی ڈاکٹر تحسین بی بی نے اپنی چھٹی تنصیف ” تصورات اقبال” جشن آزادی کے موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو پیش کی ڈاکٹر تحسین بی بی کی یہ نئی کتاب بھی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہوگی اس سے قبل ڈاکٹر تحسین بی بی کی پانچ کتب مختلف تعلیمی اداروں میں بطور نصاب پڑھائی جارہی ہیں مگر بدقسمتی سے آج تک میرٹ پر ہونے کے باوجود اس کم عمر ترین پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر تحسین بی بی کو کہیں بھی سرکاری نوکری نہیں مل سکی اور ایسے قابل ذہین باوجود اس کے وہ میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود نہ تو سفارش اور نہ رشوت دے سکتے ہیں اور ان کو حق سے محروم رکھا جاتا ہے ۔ایبٹ آباد کے سکولوں اور چناروں کے خوبصورت ٹاؤن نواں شہر کے سرکاری سکولوں سے تعلیمی سفر کا آغاز کرنے والی ایبٹ آباد کی ہونہار ڈاکٹر تحسین بی بی نہ تو ایبٹ آباد کے نامی گرامی سیاسی شخصیات اور نہ بڑے بڑے عہدوں پر فائز لوگوں کی توجہ حاصل کرسکی اس ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے اسکو حق پر میرٹ کے مطابق سرکاری جاب مہیا کی جائے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481