اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیض حمید کا کورٹ مارشل، 3 ریٹائرڈ افسران بھی تحویل میں ہیں: ISPR

فیض حمید کا کورٹ مارشل، 3 ریٹائرڈ افسران بھی تحویل میں ہیں: ISPR

فیض حمید کا کورٹ مارشل، 3 ریٹائرڈ افسران بھی تحویل میں ہیں: ISPR
لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی فوجی تحویل میں ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تینوں ریٹائرڈ افسران کو فوجی نظم و ضبط کی خلاف پر تحویل میں لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض افسران کے خلاف ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے سیاسی گٹھ جوڑ کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ فوجی تحویل میں لیے گئے تینوں افسران کے نام سامنے آ گئے ہیں، گرفتار افسران میں 2 ریٹائرڈ بریگیڈیئراور 1 ریٹائرڈ کرنل شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ریٹائرڈ)غفار، بریگیڈیئر ریٹائرڈ نعیم اور کرنل (ریٹائرڈ) عاصم گرفتار افسران میں شامل ہیں، تینوں افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ معاملے پر اب تک ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت 8 افراد حراست میں لیے گئے ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481