اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم آزادی پر ڈی چوک میں تقریب شجر کاری و عزم نو

hh
  جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر ڈی چوک اسلام آباد میں تقریب شجر کاری و عزم نو منعقد کی گئی، جس میں سینکڑوں مردو خواتین نے شر کت کی، تقریب کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا اور مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری تھے۔
اس مو قع پر جماعت اسلامی رہنماؤں نے پودے لگائے اور شہریوں میں بھی درخت تقسیم کیے۔تقریب کے شر کاء سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا  پوری قوم کو 78 واں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہو ئے پاکستان کا قیام ایک منفرد بات تھی ایک عظیم فتح تھی، انسانیت کی موجودہ دو ہزار سالہ تاریخ میں پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے جو خالصتا نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے،نظریہ پاکستان کے بغیر پاکستان ایسے ہی ہے جیسے روح کے بغیر کوئی جسم ہو، قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا پاکستان کا قیام اُسی دن ہو گیا تھا جس دن بر صغیر میں ایک انسان نے کلمہ طیبہ پڑھ لیا تھا،انھوں نے کہا بد قسمتی سے پاکستان آزاد تو 1947میں ہو گیا تھا مگر ہمیں حقیقی آزادی آج تک نہیں مل سکی،
hh scaled
یہ آزادی صرف ایک لفظ نہیں بلکہ بہت بڑی نعمت ہے جو قومیں اپنی آزادی کی حفاظت نہیں کر سکتی وقت انہیں تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیتا ہے اگر آزادی کی قد ر و قیمت پوچھنی ہو تو کشمیریوں اور فلسطین سے پوچھو  ایک صدی گزر گئی لاکھوں افراد کی قربانیاں باوجود انھیں ازادی نہیں مل سکی، میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی ایک آزاد خود مختار، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے لیے کوشاں ہے، انشاء اللہ ہم حا فظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ملک کوحقیقی معنو ں میں آزاد ریاست بنائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481