اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار مستعفی

پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار مستعفی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آ ئی) کے رہنمااور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نےسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کو خط لکھ کر آگاہ کردیا، خط کے متن میں انہوں نے لکھا ہے کہ9 مئی کے مقدمات میں میری ضمانتیں خارج ہو گئی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی میں ان حالات میں اپنے فرائض بہتر طریقہ سے سرانجام نہیں دے سکتا، میں بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی اپنے عہدہ سے مستعفی ہوتا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی مرکزی قیادت بلخصوص بانی چیئرمین جناب عمران خان صاحب کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہونے اس عہدہ کے لائق سمجھا،انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ جب تک قانونی معاملات حل نہیں ہو جاتے میں اس عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا،یہ عہدہ اس بات کا متقاضی ہے کہ فرنٹ سے لیڈ کیا جائے، ان وجوہات کی بنا پر میرا استعفی قبول کیا جائے، میں بطور ممبر پنجاب اسمبلی اور پارٹی کارکن اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481