اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نوجوان کھیلوں کی طرف آئیں تاکہ منشیات سے بچا جاسکے، علی امین گنڈاپور

نوجوان کھیلوں کی طرف آئیں تاکہ منشیات سے بچا جاسکے، علی امین گنڈاپور

 

مجھے فخر ہے کے کھیل کے میدان میں نوجوان آگے آ رہے ہیں، جو پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے۔

 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی کھیلوں کی طرف لائیں تاکہ منشیات کی لعنت سے بچا جاسکے۔

 

پشاور میں انٹر اکیڈمی گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نوجوانوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کے کھیل کے میدان میں نوجوان آگے آ رہے ہیں، جو پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے۔

 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہر گیم میں اچھے کوچز لائیں گے، نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف لائیں تاکہ منشیات کی لعنت سے بچاجا سکے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بھی کھلاڑی ہے مقابلہ کر رہے ہیں، ہم نے بجٹ مختص کیا ہے نوجوانوں کو پورا موقع دیا جائے گا۔

 

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ ارشد ندیم کو دعوت دیں گے کہ وہ یہاں آئیں اور ہمارے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481