اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اڈیالہ جیل،عمران خان کی سہولتکاری کا الزام، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ زیرحراست

اڈیالہ جیل،عمران خان کی سہولتکاری کا الزام، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ زیرحراست

 

سیکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کےلیے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481