اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت نے مشینی خودکش حملہ آور بنانا شروع کر دیے

13194035f66ddd2

بھارت نے مشینی خودکش حملہ آور بنانا شروع کر دیے.یہ خودکش حملہ آور
ایک ہزار کلو میٹرتک پرواز کر سکتا ہے-بھارتی دعوے کے مطابق یہ مشینی خودکش  دشمن کی تنصیبات پر حملہ کر کے ریڈارز اور دفاع کو زیر کر سکتے ہیں

تفصیلات کے مطابق بھارت کی نیشنل ایرو اسپیس لیبارٹریز نے ایک نئے طاقتور کامیکازی ڈرون کی نقاب کشائی کی ہے، ”سوادیشی“ نامی اس خودکش ڈرون کو مقامی طور پر تیار کئے گئےانجن طاقت دیتے ہیں جو ایک ہزار کلو میٹر تک پرواز کرسکتا ہے۔کامیکازی ڈرونز بارود سے لیس ایک ”ڈو اینڈ ڈائی مشینیں“ ہیں۔ جو روس یوکرین کی جاری جنگ اور غزہ میں اسرائیل حماس تنازعے میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ یہرونز یوکرین کے فوجیوں نے روسی پیادہ فوج اور بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیے ہیں۔یہ ڈرونز دھماکہ خیز مواد سے لیس ایک طویل مدت تک مطلوبہ علاقے میں گھومتے رہتے ہیں، اور دور بیٹھے انسانی کنٹرولر کے حکم پر ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہیں جھنڈ میں بھی بھیجا جا سکتا ہے، یعنی ایک سے زیادہ ڈرونز دشمن کی تنصیبات پر حملہ کر کے ریڈارز اور دشمن کے دفاع کو زیر کر سکتے ہیں۔

کامیکازی خودکش مشن پہلی بار دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر دیکھے گئے تھے، جب جاپانی فضائیہ کے پائلٹ اپنے لڑاکا طیاروں کو اتحادی طیاروں اور بحری جہازوں پر کریش کر دیتے تھے۔ڈاکٹر ابھے پاشیلکر، نیشنل ایرو اسپیس لیبارٹریز کے ڈائریکٹر جو اس تحقیق کی سربراہی کر رہے ہیں، کہتے ہیں، ’بھارت مکمل طور پر دیسی کامیکازی ڈرون تیار کر رہا ہے، یہ 21ویں صدی کے نئے دور کی جنگی مشین ہیں۔بھارتی کامیکازی ڈرون تقریباً 2.8 میٹر لمبا ہوگا جس کے پروں کا پھیلاؤ 3.5 میٹر ہو گا، وزن تقریباً 120 کلوگرام ہو گا اور 25 کلو گرام دھماکہ خیز چارج لے جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481