اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

126 ممالک کیلئے ویزا فیس ختم-پاسپورٹ رولز میں ترمیم ہو گی

کے پی حکومت کو حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ بنوں واقعے کی انکوائری کرے، عطا تارڑ

 

وفاقی حکومت نے نئی ویزا پالیسی کااعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت دنیا کے 126 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم اور ویزے جاری کرنے کا عمل انتہائی آسان اور سبک رفتار بنا دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نئی ویزا پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 126 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کر دی گئی ہے اور ویزا دینے کا عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویزا 90 دن کے لیے ہوگا اور صرف 30 سوالات کے جواب دینے پر جاری کر دیا جائے گا۔خلیجی ممالک کے رہائشی صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں تو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا۔

گھر ملکی سیاحوں کی آمد کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سیاحوں کی سیکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے نے بے پناہ ترقی کی ہے اور سیاحوں کے لیے معیاری اور سستی رہائش کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے شہری صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں گے تو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے دروازے دنیا کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔

شہری اب پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنواسکیں گے

لاہور اور کراچی میں 24 گھنٹے پاسپورٹ سروس کا آغاز

لاہور اور کراچی میں 24 گھنٹے پاسپورٹ سروس کا آغاز (فائل فوٹو)

علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ رولز میں نئی ترمیم کے بعد شہری اب پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنواسکیں گے اور ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکےگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قومی بینک کی کسی بھی شاخ میں پاسپورٹ فیس جمع کرائی جاسکے گی۔ ذرائع کے مطابق رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد پاسپورٹ رولز میں ترمیم کردی جائے گی۔

 

Abolition of visa fee for 126 countries، 126 ممالک کیلئے ویزا فیس ختم-پاسپورٹ رولز میں ترمیم ہو گی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481