اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زیتون پیوندکاری کے بعد ملحوظ رکھنے کے لائق اہم امور

زیتون کی پیوندکاری کا سیزن آ گیا

1…زیتون کے پیوند کی کامیابی میں اوپر بندھے شاپر کا سیل پیک ہونا بہت ضروری ہے ۔ اگر طوفانی ہوا یا ژالہ باری سے شاپر پھٹ جائے تو کسی دودھ والے کی دکان سے 9×13 سائز کا شاپر اوپر چڑھا کر نیچے سے باندھ دیں ۔
2
شاپر اور پیوند شدہ شاخ کو مندرجہ بالا صورت کے علاؤہ چھونے سے پرہیز کریں ۔
3
جس درخت پر پیوند کیا گیا ہے پالتو جانوروں کو حتی الامکان اس سے دور رکھیں ۔ بعض اوقات بکریاں کہو کے درخت کی چھال کتر کتر کھاتی ہیں ۔ اس سے درخت کے مرنے کا اندیشہ ہو سکتا ہے یہ بالکل انسانی جلد جیسا معاملہ ہے ۔
4
زیتون کے قلم کی پھوٹ یعنی نئے پتے نکلنے کی مدت پینتالیس سے پچاس دن ہے لیکن مختلف عوامل سے یہ مدت کم زیادہ ہو سکتی ہے ۔ بندے کی ایک قلم تین ماہ بعد جا کر پھوٹی تھی ۔ اس لیے شاپر کھولنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے ۔

ڈاکٹر اظہر اقبال صاحب ، ڈاکٹر رمضان انصر صاحب اور جمیل الرحمٰن عباسی

 

4
قلم پر چڑھا شاپر یکبارگی اتارنے یا پھاڑنے سے قلم کے مر جانے کا شدید خطرہ ہوتا ہے ۔ پچھلے سال ہمارے کچھ دوست اس میں نقصان اٹھا چکے ہیں۔ تدریج کا خیال رکھیں جو ایک فطری اصول ہے ۔
5
جب قلم پر پھوٹ واضح انداز میں ظاہر ہو جائے اور آٹھ دس پتے پورے پورے نکل آئیں تو عصر یا ظہر کے وقت یعنی جب دھوپ ڈھل کر درخت پر سایہ ہو چکا ہو تو شاپر میں میخ کے برابر ایک سوراخ کر دیا جائے۔

6
چند دن کے وقفے کے بعد اس سوراخ کو دو انگل کے برابر کھلا کر دیا جائے اور مزید چند دن کے بعد اوپر کی طرف قینچی سے بڑے بڑے کٹ لگا دیے جائیں اب انشا اللہ قلم اپنا راستہ بنا لے گی ۔
7
ایک شاپر میں تین یا چار قلمیں لگانا ماہرین کی رائے اور بارانی زرعی یونیورسٹی چکوال کے نمونے کے عین مطابق ہے ۔ اگر صورت یہ ہو کہ ایک قلم پھوٹ چکی ہے لیکن باقی نہیں پھوٹیں تب آپ قلم کے پتوں کو دیکھیں گے اگر گرمی کی شدت سے قلم کے نکلنے والے پتے کالے ہو رہے ہیں تو پھر آپ سوراخ کے بارے میں مندرجہ بالا لائحہ عمل اختیار کریں ورنہ مزید انتظار کریں ۔
8

جب سب شاپر کھل گئے تو چند مہینوں کے بعد قلم کے سے نیچے نیچے نکل آنے والی کہو کی شاخوں کی چھانٹی کرنا ہے یہ آپ کی قلموں کی افزائش کے لیے ضروری ہے ۔

اس کے لیے ہارڈ ویئر کی دکان سے پروننگ کٹر خرید کر رکھیں ۔

9
بندے نے جو بھی کام کیا وہ بارانی زرعی یونیورسٹی چکوال کے ماہرین زیتون کی ہدایات کی روشنی میں کیا۔ ان کی اصطلاح میں اب آپ زیتون کے زمیندار بن چکے ہیں ۔ اگرچہ یہ ایک روزگار بھی ہے لیکن یہ اس چیز کے فروغ کی کوشش ہے کہ جس کا قرآن کریم میں سات بار ذکر آیا ۔ اور حدیث میں بھی اسے بابرکت قرار دیا گیا اور یقین کریں یہ منصوبہ ہمارے علاقے اور ملک کی معاشی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے

یہ علم میں رہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی زیتون کونسل کا رکن تسلیم کر لیا گیا ہے یعنی یہ وہ ملک ہے جو زیتون کی پیداوار کی قدرتی صلاحیت رکھتا ہے ۔

زیتون کی پیوندکاری کا سیزن آ گیا

زیتون کی پیوندکاری کا سیزن آ گیا

 

پس ہمیں پورے اعتماد سے زیتون کی خدمت کو اپنی زندگی کا مشن بنانا چاہیے۔

دل کا اجڑنا سہل سہی بسنا سہل نہیں ظالم
۔۔۔ بستی بسانا سہل نہیں بستے بستے بستی ہے۔۔۔۔۔۔
شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
اب حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

۔۔۔۔۔
بندہ عاصی
جمیل الرحمٰن عباسی
03465414640
واٹس ایپ


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481