اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نااتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کی راہ ہمور کرتے ہیں، آرمی چیف

نااتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کی راہ ہمور کرتے ہیں، آرمی چیف

نااتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کی راہ ہمور کرتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ نااتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کی راہ ہمور کرتے ہیں۔

78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تاریخی خطاب کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمارے قومی شعور کی بنیاد نظریہ پاکستان ہے، یوم آزادی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد صرف جغرافیائی خطے کا حصول نہ تھا، ملک کے حصول میں ہمارے اسلاف نے بے شمار قربانیاں پیش کیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نے ہمت و حوصلہ دیا کہ اس خطے کی حفاظت کرسکیں، آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنا شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی مشکل نے ہمارے عزم اور ارادے کو کمزور نہیں کیا، ہم ہر مشکل کے بعد اور مضبوط بن کر ابھرے۔

آرمی چیف نے کہا کہ افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، کسی قیمت پر اپنی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481