اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی کیلئے اقدامات پر غور

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی کیلئے اقدامات پر غور

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی کیلئے اقدامات پر غور

 

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ہوئی جس میں سمندری تجارتی گزرگاہوں کے تحفظ اور سلامتی کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

 

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی، کانفرنس میں شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں بحری صورتحال کا جائزہ لیا، قومی سمندری تجارتی گزرگاہوں کےتحفظ اور سلامتی کے اقدامات پر غور کیا گیا، کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔

 

نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اورمستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی، نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

دوسری جانب نیول چیف نے ساحلی علاقوں میں بارشوں سے پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481