اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد اور پنڈی میں ریلیاں، پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اور خواتین سمیت متعدد کارکنان گرفتار

اسلام آباد اور پنڈی میں ریلیاں، پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اور خواتین سمیت متعدد کارکنان گرفتار

اسلام آباد اور پنڈی میں ریلیاں، پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اور خواتین سمیت متعدد کارکنان گرفتار

 

اسلام آباد /  راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کی قیادت کرنے والے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈی چوک پہنچنے والے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ہاتھوں میں قومی اور پارٹی پرچم تھام کر سڑکوں پر ریلی کی صورت میں نکلے جس کی قیادت عامر مغل نے کی۔

 

ریلی ایف نائن پارک سے شروع ہوئی جسے جناح ایونیو پہنچ کر اختتام پذیر ہونا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کے بلیو ایریا پہنچتے ہی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گرفتار کرلیا۔

 

ریلی میں شریک تحریک انصاف کے کارکنان نے نعرے بازی اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ  بھی کیا۔

 

 

 

اس کے علاوہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طایر کی قیادت میں بھی ریلی نکالی گئی۔ پولیس نے مری روڈ سے دو خواتین سمیت چار کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481