اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیض حمید کی گرفتاری آرمی کا اندرونی معاملہ ہے،علی امین گنڈاپور

فیض حمید کی گرفتاری آرمی کا اندرونی معاملہ ہے،علی امین گنڈاپور

 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری آرمی کے اندرونی معاملات ہیں، اداروں کے معاملات پر نہیں بولتے۔

پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سب کا شفاف ٹرائل ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ بتایا جارہا ہے فیض حمید نے عہدہ میں رہ کر کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کچھ غلط کام کیا ہے تو ان کا ٹرائل ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 9 مئی واقعات سے متعلق عدالت مجھے بلا لے، ان واقعات کا ذاتی گواہ ہوں عدالت کو بتا سکتا ہوں کہ وہ پلان کیا تھا، جس دن میں نے بتا دیا کہ 9 مئی سے پہلے کیا کروایا جا رہا تھا پھر پتہ لگے گا۔ واقعے سے پہلے کیا اقدامات کیے گئے یہ کیا کروانا چاہتے تھے؟ منصوبہ 9 مئی سے پہلے بنا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی نے کہا عدالت مجھ سے پوچھےکہ 9 مئی سے قبل مجھے حراست میں رکھ کر کیا کہلوانا چاہتے تھے۔ ان واقعات کے دوران میری موجودگی دکھائی جائے، صرف وارنٹ نکال رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت میں آج تک فوج نے مداخلت نہیں کی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزراء کی کارکردگی رپورٹ منگوائی ہے۔ ٹیم میں تبدیلی ہوتی ہے، کابینہ میں تبدیلی کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481