اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر یوم آزادی پر تقریبات کا انعقاد

foto 14 aug 6 1

تحریر۔ناظم الدین      

0f7fcf97 d1cc 4f5d ac6f 0b3c671e05fb
یوم آزادی پاکستان یا یوم استقلال ہر سال 14 اگست کو پاکستان میں آزادی کے دن کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پاکستان 1947ء میں برطانیہ کے تسلط سے آزاد ہو کر معرض وجود میں آیا۔ 14 اگست کا دن پاکستان میں سرکاری سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے پاکستانی عوام اس روز اپنا قومی پرچم فضاء میں بلند کرتے ہوئے اپنے قومی محسنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملک بھر کی اہم سرکاری عمارات پر چراغاں کیا جاتا ہے۔اسلام آباد جو پاکستان کا دارالحکومت سمیت تمام صوبوں کے دارالحکومتوں کو خاص طور پر سجایا جاتا ہے جو کسی جشن کا سماں پیدا کر رہے ہوتے ہیں۔ اور یہی ایک قومی حیثیت کی حامل تقریب میں صدر، وزیراعظم،گورنرز اوروزرائے اعلیٰ قومی پرچم بلند کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اس پرچم کی طرح اس وطن عزیز کو بھی عروج و ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ بلکہ پورے ملک میں سرکاری اور نیم سرکاری عمارات پر بھی سبز ہلالی پرچم پوری آب و تا ب سے بلندی کا نظارہ پیش کر رہا ہوتا ہے۔ یوم استقلال کے روز ریڈیو اور ٹیلی ویژن پہ براہ راست صدر اور وزیراعظم کی تقاریر کو نشر کیا جاتا ہے اور اس عہد کی تجدید کی جاتی ہے کہ ہم سب نے مل کراس وطن عزیز کو ترقی، خوشحالی اور کامیابیوں کی بلند سطح پہ لے جانا ہے۔
سرکاری طور پر یوم آزادی انتہائی شاندار طریقے سے مناتے ہوئے اعلی عہدہ دار اپنی حکومت کی کامیابیوں اور بہترین حکمت عملیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے عوام سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے تن من دھن کی بازی لگاکر بھی اس وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے اور ہمیشہ اپنے عظیم رہنما اور نجات دہندہ قائداعظم محمد علی جناح کے قول ”ایمان، اتحاد اور تنظیم” کی پاسداری کریں گے.
                            یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران                 اے قائداعظم تیرا احسان ہے احسان
 کراچی جہاں بابائے قوم کا مزار ہے وہاں حاضری دی جاتی ہے اور اس عہد کو دھرایا جاتا ہے کہ ہم اپنے وطن کی حفاظت کریں گے اور اسکی ترقی کے لیے ہمیشہ صدقِ دل سے کوشش کریں گے۔ حکومتِ پنجاب بھی جشن آزادی کی تقریبات کو جوش و خروش سے منانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے گی۔ان تقریبات کو جوش و خروش سے منانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مر یم نواز نے 77ویں یوم آزادی منانے کی تقریبات کے سلسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری محکمہ کو پابند کیا ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سرکاری سطح پر یوم آزادی کی تقریبات منانے کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں 14اگست سے قبل تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں کوئز مقابلے،کھیلوں کے مقابلے اور دیگر ایونٹس کا انعقاد جاری ہے۔پاکستان کا 77 واں یوم آزادی انتہائی شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام مساجد کو خوبصورت برقی قمقموں اور روشنیوں سے منور کیا جائے گا۔ تمام سرکاری،نیم سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کی عمارات کو روشنیوں سے منور کیا جائے گا۔تمام مساجد میں یوم آزادی کی تقریب کا آ غازقرآن خوانی اورملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے دعاؤں سے کیا جائے گا۔یوم آزادی دراصل یوم تشکر اور یوم تجدید عہد کا دن بھی ہے۔ہمیں اچھے شہری اور اچھے پاکستانی بننا ہوگا اور اس کیلئے تمام تر قوانین کی پابندی کو شعار بنانا ہوگا۔

foto 14 aug 6 1 foto 14 aug 9 2
پنجاب کی ہر دلعزیز شخصیت مریم نواز صوبہ کو حقیقی ترقیافتہ بنانے ا ور عوام کو ماضی کی محرومیوں سے آزاد کروانے کے مشن پر گامزن ہیں۔انہوں نے قوم کو ایک واضح سوچ اور نصب العین دیا ہے۔جس پر گامزن ہو کر ترقی و کامرانی کی منازل تیزی سے طے کی جا رہی ہیں۔ہم سب اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی نے ہمیں پاکستان جیسی بے مثال دھرتی سے نوازا ہے -وطن عزیز 76ویں برس میں داخل ہورہاہے اور کروڑوں پاکستانی یوم تشکر منا ئیں گے،یہ دن اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز ہونے کادن ہے -آزادی کی اس عظیم نعمت پہ ہم اللہ کے حضور جتنا بھی سجدہ شکر ادا کریں کم ہو گا۔یوم آزادی پر ہم تحریک آزادی کے رہنماؤں، کارکنوں اور شہداء کو یاد کرتے ہیں، انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں -جو پاک سر زمین کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر کے تاریخ میں امر ہو گئے،انہوں نے گھروں کو جلتے اور اپنے پیاروں کو جان سے گزرتے ہوئے دیکھامگر ثابت قدم رہے-ہم آگ اور خون کے دریاسے گزر کر پاک سرزمین پر پہنچ کر نمناک آنکھوں سے سجدہ شکر ہم یہاں وطن کے تحفظ کے لیے لڑی جانے والی جنگوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہمیں اس دن ہزاروں شہیدوں اور زخمیوں کو نذرانہ عقیدت بھی پیش کرنا ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جہاد میں اپنے خون کا نذرانہ قوم کی نذر کیا۔یہ یوم آزادی اس لحاظ سے بے حد اہمیت کا حامل ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و استبداد انتہا کو پہنچ چکے ہیں اور جموں و کشمیر کی الگ حیثیت ختم کرکے مودی سرکار اپنی ہٹ دھرمی کا انمٹ ثبوت دے چکی ہے۔ ہم یوم آزادی کو اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی لازوال تحریک سے منسوب کریں گے کیونکہ کشمیر پاکستان کے بغیر اور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ہم قائداعظمؒ کے الفاظ کو دہراتے ہیں کہ ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتی۔ یہ یک جان دو قالب ہیں۔


اس امر میں کوئی شک نہیں کہ 14اگست پاکستان کی تعمیر وترقی کے عہد کی تجدید کابھی دن ہے پوری قوم وطن عزیز کی تعمیر وترقی اور عظمت و بلندی کے لئے متحد، متفق اور یکجا ہے- وطن کو عظیم تر بنانے کا عزم آج بھی جوان ہے-ہم یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیارے دیس کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عہد کی تجدید بھی کرتے ہیں -یوم آزادی قوم کے ہر فرد کے لئے یوم احتساب بھی ہے ہم میں سے ہر ایک جس مقام او رجس عہدے پر موجود ہے اسے خود احتسابی پر توجہ دینی چاہیے-اللہ تعالی نے ہمیں پاکستان جیسا بے مثال ملک دیا-ہمیں آزادی کی نعمت عطا کی، ذرا سوچیئے ہم نے پاکستان کے لئے کیا کیا، کیا ہم نے پاکستانی ہونے کا حق اداکیا؟ کیا ہم نے آزادی کا حق ادا کیا؟ سوچنا تو ہوگا- پاکستان کے بغیرہم کچھ بھی تو نہیں -مجھے اور آپ کو ہم سب کو جو مقام، جو عہدے،جو آزادی اور روز گار کے جو مواقع میسر ہیں -ان سب کی ایک ہی وجہ ہے پاکستان اورصرف پاکستان -پاکستان اور پاکستانی قوم کا مستقبل روشن اور تابناک ہے-بہت سی خوشیاں، بہت سی کامیابیاں اور بہت سے سکھ ہمارے منتظر ہیں -ہمارے علامہ اقبال ؒپہلے ہی اس دھرتی سے متعلق خوش گمانی کا اظہار کرچکے ہیں، وہ اپنی کشت ویرا ں سے نا امید نہیں تھے،اقبال ؒ ہمارے پیر ومرشد ہیں، ہم بھی انہی کی طرح ہر گز ناامید نہیں – علامہ نے یو ں ہی تو نہیں کہا تھا
                     نہیں اقبال نا امید اپنی کشت ِویراں سے            ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی

foto 14 aug 3
 پاکستان دنیا کا عظیم ملک ہے اور پاکستانی دنیا کی عظیم ترین قوم -دنیا پاکستانیوں کی قابلیت اور علم و ہنر کو مانتی ہے-ہمارے نوجوان،ہمارے ماہرین دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں کمال کردکھاتے ہیں -جہاں کہیں ہمارے لوگوں کو موقع ملتا ہے خود کو منوانے میں کامیاب رہتے ہیں -اندھیروں کے خوگر کچھ بھی کہتے رہیں یہ حقیقت ہے کہ روشنی اپنا راستہ خود بناتی ہے۔عظیم پاکستان کی عظیم قوم عظمت کے سفر کا آغاز کر چکی ہے- آئیے مل کر عہد کریں کہ ہم وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے-ہر فرد دیانتداری کے ساتھ اپنا فرض اداکرے گا اورریاست فرد کے حقوق کی حفاظت کرے گی- انشاء اللہ آنے والے کل میں ہماری جمہوریت پہلے سے مضبوط، ہماری معیشت مستحکم اور دفاع ناقابل تسخیر ہوگا –

٭٭٭٭٭


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481