اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نواز ارشد ندیم کے گھر پہنچ گئیں،10کروڑ کا چیک اورکارکی چابی پیش

79442b6e 40e6 4ae0 8741 2cd2ff537d8a

”ہیرو کی پذیرائی“کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں اولمپیئن ارشد ندیم کے گھر پہنچ گئیں۔

101 پندرہ ایل میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر اولمپیئن ارشد ندیم اور اہل خانہ نے پر خلوص استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگایا اور مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ کو اپنے ساتھ بٹھایا اور کافی دیر باتیں کرتی رہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گھر کے اندر خود جاکر ارشد ندیم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اولمپئین ارشد ندیم نے اولمپکس مقابلوں کی یاد تازہ کی اور اپنی کاوش سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک اور ہنڈا سوک کا ر”پی اے کے“92.97کی چابی پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا اور ارشد ندیم کے کوچ اور استاد کو بھی شاباش دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا۔ اولمپیئن ارشد ندیم اور انکے والدین نے وزیر اعلیٰ کی آمد کو عزت افزائی قرار دیا۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، معاون خصوصی ذیشان ملک ایم پی اے ثانیہ عاشق، عامر حیات ہراج، پیر اسلم بودلہ،چیف سیکرٹری، اے سی ایس ساوتھ،اے آئی جی ساوتھ،سیکرٹری سپورٹس،کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنراور دیگر بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭

Maryam Nawaz reached Arshad Nadeem's house ,مریم نواز ارشد ندیم کے گھر پہنچ گئیں،10کروڑ کا چیک اورکارکی چابی پیش


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481