اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لاوا پکا ہوا ہے، کال دینے والا ہوں، بانی پی ٹی آئی

لاوا پکا ہوا ہے، کال دینے والا ہوں، بانی پی ٹی آئی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ لاوا پکا ہوا ہے، لوگ تیار ہیں وہ کال دینے لگے ہیں، خبردار کر رہا ہوں کہ اب لوگ جیل جانے اور جان دینے کو تیار ہیں۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آج تک پارٹی کو اسٹریٹ موومنٹ کا نہیں کہا، مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا گیا تو اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے لگے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی کوشش کی تو احتجاج کریں گے، موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت قائم کرکے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی حالات بنگلادیش سے زیادہ برے ہیں، 9 مئی کو آگ انہوں نے خود لگائی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کا اسٹیبلشمںٹ سے کوئی رابطہ نہیں، مخالفین کو جیسے ہی لگتا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے تو ان کی ’کانپیں ٹانگ‘ جاتی ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481