اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہزار وائبل اسکولز کھلنے سے داخلوں کا تناسب بڑھے گا، وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ

ہزار وائبل اسکولز کھلنے سے داخلا کا تناسب بڑھے گا، وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ

ہزار وائبل اسکولز کھلنے سے داخلا کا تناسب بڑھے گا، وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ

 

کراچی (کوہسار نیوز)وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال سندھ میں 8 لاکھ سے زائد کرنے کا ٹارگیٹ رکھا گیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اساتذہ بھرتیوں کے بعد 7 ہزار وائبل اسکولز کھلنے سے داخلا کا تناسب بڑھے گا جبکہ اسکولز داخلا نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کمیونٹی کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج محکمہ تعلیم سندھ کے زیر اہتمام کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام Launch of Sindh Enrollment & Retention Drive 2024-25 کے زیر عنوان منعقد ہوا۔ اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ سید سردار علی شاہ، یونیسف پاکستان کے نمائندے عبداللہ فادل، چیف فیلڈ آفیسر یونیسیف پریم بہادر چند، جائکا کے عابد گل، ڈائریکٹر آپریشنز این سی ایچ ڈی حمیرا ہاشمی، چیف پروگرام مینجر آر ایس یو ڈاکٹر جنید سموں، محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران اور دیگر نے شرکت کی۔ سندھ کے اسکولز میں داخلا برقرار رکھنے اور اس ضمن میں اعداد میں اضافہ کے حوالے مختلف تجاویز پیش کی گئیں،

 

 

مقررین نے ان بات پر زور دیا کہ بچوں کو اسکولز تک لانے اور خاص طور پر پرائمری کے بعد تعلیم کو جاری کے لیے والدین اور کمیونٹی پارٹسپیشن بے حد ضروری ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ اس سال سندھ میں 8 سے 9 لاکھ تک اسکول داخلا بڑھانے کے حوالے سے ٹارگیٹ رکھا گیا ہے مجموعی طور پر ہم سندھ میں 52 لاکھ اسٹوڈنٹ پاپولیشن کے تعداد کو بڑھا کر 60 لاکھ کے قریب پہنچائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں اساتذہ بھرتیوں کی وجہ سے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملی ہے، جس سے 7 ہزار اسکولز سے زائد وائبل اسکول کو کھول کر فعال بنایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کل سندھ میں اس وقت سرکاری اسکولز میں 5.2 ملین بچے، نجی اسکولز میں 40 لاکھ، سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے اسکولز میں 9 لاکھ 27 ہزار جبکہ نان فارمل ایجوکیشن کے تحت 57 ہزار بچے داخلا ہیں انہوں نے کہا کہ آئین کی رو سے 5 سال سے 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کی تمہارے داری ریاست کی ہے، اس وقت وسائل کی کمی اور دیگر چیلینجز کے باعث سماجی تعاون کی بے حد ضرورت ہے، صوبائی وزیر نے اعلان کرتے ہوۓ کہا کہ ہم سندھ میں 16 اگست سے انرولمینٹ ڈرائیو شروع کرنے جا رہے ہیں اور اس عمل کو مؤثر بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ہیڈماسٹر کی ڈیوٹی میں اب صرف اسکول چلانا شامل نہیں ہوگا، ہیڈماسٹر کی ذمہ داری میں کمیونٹی کی شمولیت خاص طور پر والدین کے ساتھ مل کر بچوں کی داخلا کروانے سے لے کر تعلیمی عمل جاری رکھنا بھی ہوگا،

 

 

 

صوبائی وزیر نے کہا کہ رواں سال ہونے والی انرولمینٹ ڈرائیو میں اسکول انتظامیہ پر یہ بھی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اسکولز میں درخت لگائیں، اسکولز میں درخت لگانے کا عمل ہیڈماسٹر کی کارکردگی میں بھی شامل ہوگا۔ اس موقع پر یونیسیف، جائکا اور دیگر پارٹنر آرگنائیزیشن کے نمائندوں نے بھی اظہار خیال کیا اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ بعد ازاں مختلف سرکاری اسکولز کے طلباء کی جانب سے نمائش کے لئے رکھے گئے سائنسی ماڈلز کا صوبائی وزیر تعلیم نے معائنہ کیا اور طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔ تقریب میں محکمہ تعلیم سندھ کے ساتھ مل کر کام کرنے والے عالمی اور دیگر اداروں نے محکمہ تعلیم سندھ میں ہونے والے اصلاحات کو سراہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481