اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان آمد پر قومی ہیرو ارشد ندیم کا شاندار استقبال

7f1c6af3 7eed 4458 8e6b b49e0784e33f

پیرس اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم ہفتے اور اتوار کے درمیانی شب پاکستان پہنچ گئے۔

لاہور ایئرپورٹ پر ان کا شاندار اور فقید المثال استقبال کیا گیا جہاں عوام اور شائقین اسپورٹس کا جم غفیر امڈ آیا. وفاقی وزراء احسن اقبال اور رانا مشہود کے علاوہ لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری اور دیگر رہنما اور اعلی حکام موجود تھے۔
ارشد ندیم کا استقبال سب سے پہلے ان کے والد نے کیا اور اپنے بیٹے کو گلے لگایا، ان کے گلے میں پھولوں کا ہار پہنایا ،جس کے بعد وفاقی وزراء نے بھی انہیں ہار پہنائے ۔

 

طیارے کو واٹر کینن کے ذریعے پروٹوکول دیا گیا۔

رات ایک بجے کے بعد قومی ہیرو ارشد ندیم ترکش ایئر لائن کے طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے تو ان کے طیارے کو واٹر کینن کے ذریعے پروٹوکول دیا گیا۔
لاہور ایئرپورٹ پر ارشد ندیم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شائقین اور عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جن میں خواتین بچے اور بوڑھے بھی شامل تھے۔
ارشد ندیم کے والد بھائی اور خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ ان کے ابائی شہر میاں چنوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ ان کی استقبال کے لیے پہنچے تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے والدین اور قوم کے بھی شکر گزار ہیں جن کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کے نتیجے میں انہیں یہ کامیابی حاصل ہوئی۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ان کی گھٹنے کی سرجری ہوئی اس کے باوجود ان کے کوچ نے بہت محنت کر کے انہیں پیرس اولمپکس کے لیے تیار کیا لہذا جیت کا کریڈٹ بڑی حد تک ان کو جاتا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور پاکستانی پرچم کو پوری دنیا میں سر بلند کیا ہے جس پر ہم سب خوش ہیں۔

National hero Arshad Nadeem received a grand welcome on arrival ,قومی ہیرو ارشدندیم کا شانداراستقبال  


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481