اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گرمی کی چھٹیوں کے بعد سکول کے نئے اوقات کار جاری

گرمی کی چھٹیوں کے بعد سکول کے نئے اوقات کار جاری

 

محکمہ تعلیم کی جانب سے گرمی کی چھٹیوں کے بعد سکول کے نئے اوقات کار جاری کیا گیا،بچوں کو ہفتہ کے روز چھٹی لیکن ٹیچرز حاضر رہیں گے۔

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق سکول صبح 8 بجےلگا کریں گے،چھٹی دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگی، سنگل شفٹ سکول کو جمعہ کے روز چھٹی 12 بجے ہوگی

ڈبل شفٹ سکولز میں پہلی شفٹ 8 سے ساڑھے بارہ بجے تک لگا کرے گی، سکینڈ شفٹ میں سکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک لگا کریں گے

جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ سکول اڑھائی بجے ست شام ساڑھے 5 بجے تک لگیں گے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے ٹیچنگ سٹاف روزانہ دوپہر 3 بجے تک سکول رہے گا،ہفتہ کے روز بچے سکول نہیں آئے گے،ہفتہ کے روز ٹیچرز صبح 9 سے 12 بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481