اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حافظ نعیم الرحمان کا سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصرشریف کے بھائی کی وفات پر تعزیت

حافظ نعیم الرحمان کا سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصرشریف کے بھائی کی وفات پر تعزیت

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے بڑے بھائی انصر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
منصورہ سے جاری بیان میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امرا لیاقت بلوچ، میاں اسلم، ڈاکٹر عطا الرحمن، ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، وقاص جعفری، شیخ عثمان فاروق، ممتاز حسین سہتو،سید فراست علی، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر پنجاب جنوبی راؤ ظفر، امیر جماعت اسلامی کے پی پروفیسر محمد ابراہیم، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، امیر بلوچستان عبدالحق ہاشمی، امیر کراچی منعم ظفر، امیر لاہور ضیا الدین انصاری، جماعت اسلامی کے سینئررہنما ڈاکٹر فرید پراچہ، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، راشد نسیم، حافظ محمد ادریس، ڈائریکٹر میڈیا سیل سلمان شیخ، ضلعی امرا، شعبہ نشرواشاعت کے کارکنان و دیگر کی جانب سے مرحوم کے لیے دعا مغفرت اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف و دیگر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481