اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہیوی بائیک پر پنجاب کا پہلا مسلح لیڈی ڈولفن اسکواڈ تیار

ہیوی بائیک پر پنجاب کا پہلا مسلح لیڈی ڈولفن اسکواڈ تیار

ہیوی بائیک پر پنجاب کا پہلا مسلح لیڈی ڈولفن اسکواڈ تیار

جرائم کے خلاف پنجاب حکومت کی طرف سے ایک اور اہم اقدام سامنے ایا ہے۔فیصل آباد میں پنجاب پولیس کا پہلا لیڈی ڈولفن اسکواڈ متعارف کرادیا گیا ہے۔

فیصل آباد پولیس کی جانب سے روایتی فرائض مردوں سے لے کر خواتین اہلکاروں کو منتقل کرنے کا عمل معاشرے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

فیصل آباد کی سڑکوں پرجرائم پیشہ اور امن و امان کے دشمنوں کے خلاف نکلنے والا لیڈی ڈولفنز کا یہ پہلا اسکواڈ ہے جو اپنی تربیت کا عملی مظاہرہ کر رہا ہے، اسکواڈ میں شامل خواتین اہلکاورں کو 500 سی سی ہیوی بائیک اور خودکارہھتیار چلانے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

پنجاب میں پہلی بار لیڈی ڈولفنز کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کہ مردوں کے شانہ بشانہ ڈیوٹی کرتی نظر آئے گی، پنجاب پولیس کہ ذرائع کے مطابق پیشاورانہ تربیت مکمل کرنے والی 500 لیڈی کمانڈوز اہلکار 500سی سی ہیوی بائیکس کے ساتھ خودکار ہھتیاروں سے لیس ہو کر اب سڑکوں پر ناکے لگائیں گی اور اسنیپ چیکنگ بھی کریں گی۔

اس حوالے سے سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لیڈیز ڈولفنز ایسے عوامی مقامات پر گشت کریں گی جہاں خواتین کی موجودگی زیادہ ہوتی ہے، مثلاً ڈولفن پولیس کو خواتین کی یونیورسٹیزاور بازاروں میں ڈیوٹی کیلئے بھیجا جائے گا تاکہ وہاں کی خواتین بھی لیڈیز اسکواڈ سے بآسانی بات کر سکیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481