اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نوازشریف کی امام مسجد نبویؐ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

نوازشریف کی امام مسجد نبویؐ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

نوازشریف کی امام مسجد نبویؐ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی،صدر مسلم لیگ ن نے امام مسجد نبویؐ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرکا پر تپاک استقبال کیا ،نواز شریف نے مسجد نبویؐ کے امام کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا ۔

میاں نواز شریف نے امام مسجد نبویؐ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن سکون کی دعائیں بھی کیں۔

صدر ن لیگ میاں نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسجد نبویؐ کے امام کی آمد ہمارے لئے اعزاز ہے۔

ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پرنواز شریف کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثنااللہ، مجتبیٰ شجاع الرحمان، فیصل کھوکھر، میاں ناصر جنجوعہ، مولانا نعیم بٹ اور راشد نصراللہ بھی موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481