Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4 خوارج جہنم واصل، 3 جوان شہید

وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4 خوارج جہنم واصل، 3 جوان شہید

وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل، 3 جوان شہید

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 خوارج دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے تین مقامات پر آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج جہنم واصل جبکہ سکیورٹی فورسز کے 3 جوان شہید ہو گئے۔

37 سالہ حوالدار انعام گل شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے، حوالدار انعام گل شہید نے پاک فوج میں 15 سال 6 ماہ تک دفاع وطن کی خدمات سرانجام دیں، حوالدار انعام گل شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور بہن بھائی چھوڑے۔

سپاہی محمد عمران شہید کی عمر 29 برس ہے اور وہ ضلع ٹانک کے رہائشی ہیں، سپاہی محمد عمران شہید نے پاک فوج میں 9 سال تک دفاع وطن کی خدمات سرانجام دیں، سپاہی محمد عمران شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور بہن بھائی چھوڑے۔

سپاہی محمد الطاف خان شہید کی عمر 22 سال ہے، ان کا تعلق ضلع مردان سے ہے، سپاہی محمد الطاف خان شہید نے 2 سال تک وطن عزیز کے دفاع کا فرِیضہ سرانجام دیا، سپاہی محمد الطاف خان شہید نے سوگواران میں والدین اور ایک بہن چھوڑی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481